شاہی جامع مسجد ، دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے پوری دنیا میں مسلمانوں کی زبوں حالی اور ان کے خلاف حملوں اور سازشوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سی مسلم تنظیمیں اور مسلم ممالک بظاہر مسلمانوں کا ہمدرد اور ان کا علم بردار ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن ان سے مسلمانوں اور اسلام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مسلمان اسلام دشمن طاقتوں کے نشانے پر ہے امریکہ ہو یااسرائیل یادیگر ممالک آئے دن مسلمانوں کے
خلاف ایسی سازشیں کرتے ہیں جن سے اسلام کی شبیہ مسخ ہو اور انہیں دنیا بھرمیں نفرت کی نگاہ سے دیکھاجاسکے۔
امام بخاری نے الزام لگایا کہ آج مختلف ممالک میں مساجد کی تعمیر پر پابندی لگادی گئی ہے،نمازیں اور اذانیں بند کروادی گئی ہیں او ر حجاب پہننا جرم قرار دیدیا گیا ہے دوسری طرف کچھ ایسی اسلام دشمن طاقتیں ہیں جو مسلما ن ہونے کا دعویٰ توکرتی ہیں لیکن ان کا عمل اسلام دشمنی اور مسلم دشمنی پر مبنی ہوتاہے اور وہ مسلمانوں پر اپنی پسند اور مرضی کا مسلک تھوپنا چاہتی ہیں